Junaid Baghdadi used to say that I learned sincerity from a barber

Junaid Baghdadi used to say that I learned sincerity from a barber



جنید بغدادی  رح کہتے تھے کہ میں نے اخلاص ایک حجام سے سیکھا۔ ایک میرے استاد نے کہا کہ تمہارے بال بہت بڑھ گئے میں اب کٹوا کے آنا۔ پیسے کوئی نہیں پاس میں،


حجام کی دکان کے سامنے پہنچے تو وہ گاہک کے بال کاٹ رھا تھا۔ انہوں نے عرض کی چاچا اللہ کے نام پر بال کاٹ دو گے۔ یہ سنتے ہی حجام نے گاہک کو سائیڈ پر کیا اور کہنے لگا۔ پیسوں کے لیے توروز کاٹتا ھوں۔ اللہ کے

لیے آج کوئی آیا ھے۔


انکا سر چوم کے کرسی پر بٹھایا روتے جاتے اور بال کاٹے

جاتے۔حضرت جنید بغدادی نے سوچا کہ زندگی میں جب بھی پیسے

ھوئے تو ان کو ضرور کچھ دوں گا۔

عرصہ گزر گیا یہ بڑے صوفی بزرگ بن گئے۔

ایک دن ملنے کے لیے گئے واقعہ یاد دلایا اور کچھ رقم پیش کی۔ تو مجام کہنے لگا جنید تو اتنا بڑا صوفی ھو گیا ھے اتنا نہیں پتا چلا کہ جو کام اللہ کے

لیے کیا جائے اس کا بدلہ مخلوق سے نہیں لیتے..!!


Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Umar Farooq RA Life